مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ تھانہ حدود باڑہ کے علاقے ارجلی ندی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جانبحق ہوگئے۔
ایس ایچ او باڑہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پولیس ناکے پر کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانبحق اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور درجاتِ کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، پولیس نے امن کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔
صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑنے کا بھی اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ